ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: ملزمین کو بے دردی سے پیٹنے کا معاملہ - ایس آئی، کانسٹیبل معطل - ڈی وائی ایس پی کے خلاف انکوائری

پتور: ملزمین کو بے دردی سے پیٹنے کا معاملہ - ایس آئی، کانسٹیبل معطل - ڈی وائی ایس پی کے خلاف انکوائری

Thu, 18 May 2023 23:21:23    S.O. News Service

پتور،18 / مئی (ایس او نیوز) اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شرمناک ہار پر ریاستی صدر نلین کمار کٹیل اور ایم پی سدانند گوڈا کی تصویروں پر چپلوں کے ہار والا بینر آویزاں کرنے والے ملزمین کو پولیس کے ذریعہ بے دردی سے پیٹنے کا معاملہ میڈیا میں عام ہونے کے بعد متعلقہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کیا گیا اور ڈی وائی ایس پی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ 
    
پتور دیہی پولیس کی طرف سے پیٹے گئے ایک ملزم اویناش کے والد وینونتھا نے ڈی وائی ایس پی ، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف پتور دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ اس معاملہ کی تفتیش بنٹوال پولیس اسٹیشن کے ڈی وائی ایس پی کو سونپی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی کی تحقیقاتی رپورٹ ملنے پر پتور دیہی پولیس تھانے کے  سب انسپکٹر کے علاوہ کانسٹیبل ہرشیت کو معطل کیا گیا جبکہ ڈی وائی ایس کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ 


Share: